• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 3243

    عنوان:

    میں ایک مدرسہ میں مدرس ہوں۔ میرا گھر مدرسہ سے تقریبا ۲۰۰/ کلو میٹر دور ہے۔ میں مدرسہ میں تقریبا دس یا بارہ دن تک قیام کرتاہوں ، پھر ایک دن کے لیے گھر جاتاہوں، کیا میں مدرسہ میں مسافر ہوں؟ قصر کروں گا یا پوری نماز پڑھوں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 3243

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 452/ ھ= 334/ ھ

    آپ نے اگر جائے ملازمت کو وطن اصلی بنا لیا ہے، تب تو آپ مدرسہ پہنچ کر مقیم ہوجائیں گے۔ اور پوری نماز اداء کریں گے ورنہ مسافر رہیں گے اور قصر کریں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند