• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 2741

    عنوان: کیا ایک مسجد میں ایک جماعت پوری ہونے کے بعد دوسری جماعت کرنا جائز ہے؟

    سوال:

    کیا ایک مسجد میں ایک جماعت پوری ہونے کے بعد دوسری جماعت کرنا جائز ہے؟ میں امریکہ میں رہتاہوں ، یہاں میں نے مشاہد ہ کیاہے کہ جولوگ دیر سے آتے ہیں یا سفر سے آتے ہیں وہ مسجد کے اندردوسری جماعت کرتے ہیں۔ براہ کرم، اس کی وضاحت کریں۔

    جواب نمبر: 2741

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 52/ ل= 54/ ل

     

    جس مسجد میں پنج وقتہ نماز ہوتی ہو اور امام و موٴذن متعین ہو اس میں دوسری جماعت کرنا مکروہ تحریمی ہے: ویکرہ تکرار الجماعة بأذان وإقامة في مسجد محلة وفي الشامیة: والمراد بمسجد المحلة: ما لہ إمام وجماعة معلومون کما في الدرر وغیرھا. (الدر المختار مع الشامي: ج۲ ص۲۸۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند