• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 2642

    عنوان:

    تراویح میں اگر چار رکعات کے بعد سلام پڑھاجائے تو کیا یہ صحیح ہے؟

    سوال:

    تراویح میں اگر چار رکعات کے بعد سلام پڑھاجائے تو کیا یہ صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 2642

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 754/ ل= 738/ ل

     

    تراویح میں دو دو رکعت پر سلام پھیرنا افضل ہے، لیکن اگر چار رکعت پر سلام پھیرا جائے تو یہ بھی جائز ہے بشرطیکہ دو رکعت کے بعد بقدر تشہد بیٹھا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند