• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 2621

    عنوان:

    سنن ونوافل پڑھتے وقت بیوی شوہر کے درمیان کتنا فاصلہ ہونا چاہیے؟

    سوال:

    جب میں گھر پر سنت یا نفل پڑھتاہوں تو میر بیٹی اور بیوی بھی ٹھیک میرے پیچھے کھڑے ہو کر یا میرے بہت قریب ہو کر پڑھتی ہیں۔ براہ کرم، بتائیں کہ میرے اور میر ی بیٹی اور بیوی کے درمیان نماز کے لیے کتنا فاصلہ ہونا چاہئے؟

    جواب نمبر: 2621

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 763/ ل= 747/ ل

     

    سنن و نوافل میں محاذات مانع صلاة نہیں ہے؛ اس لیے اگر آپ کی بیٹی یا بیوی آپ کے پیچھے یا آپ کے قریب ہوکر نماز پڑھتی ہیں، تو اس سے آپ کی نماز فاسد نہیں ہوگی۔ البتہ ان کا اس طرح کھڑا ہونا کہ ان کا قدم آپ کے قدم کے برابر میں ہو اور آپ کے درمیان اور ان کے درمیان ایک ذراع یا ایک آدمی کے کھڑے ہونے کے بقدر فاصلہ نہ ہو مکروہ ہے محاذاة المصلیة لمصل لیس في صلاتھا مکروھة لا مفسد (الدر المختار مع الشامي: ۲/۳۱۷، ط زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند