• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 2601

    عنوان: اگر صف میں اکیلا کھڑا ہو اور اخیر تک اکیلا ہی رہ جائے تو کیا نماز نہیں ہوگی؟

    سوال:

    زید امام کے پیچھے دوسری صف میں کھڑا ہوگیا، پہلی صف فل ہوگئی تھی، عجب اتفاق کہ نماز کے آخیر تک کوئی زید کے ساتھ شریک نہیں ہوا۔ امام صاحب کا کہنا ہے کہ چونکہ زید تنہا تھا اس لیے اسے نماز دہرانی پڑے گی۔ براہ کرم، حوالہ کے ساتھ اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 2601

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 761/ ل= 745/ ل

     

    صورتِ مسئولہ میں زید کو نماز دہرانے کی ضرورت نہیں بلکہ اس کی نماز ہوگئی: وفي شرح الإسبیجابي: أن القیام وحدہ أصح واولی في زماننا (شرح منظمہ بن وھبان: ج۱ ص۵۹، ط الوقف المدني الخیري)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند