• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 2546

    عنوان:

    میری ماں کا انتقال ہوگیاہے ، ان کی کچھ نمازیں چھوٹ گئی تھیں، کیا روزہ کی طرح نماز کے لیے بھی فدیہ دیناممکن ہے؟ اگر ہاں ! تو اس کاحساب کتنا اور کیسے ہوگا؟ کیا ان نمازوں میں وتر کا بھی شمار ہوگا؟

    سوال:

    میری ماں کا انتقال ہوگیاہے ، ان کی کچھ نمازیں چھوٹ گئی تھیں، کیا روزہ کی طرح نماز کے لیے بھی فدیہ دیناممکن ہے؟ اگر ہاں ! تو اس کاحساب کتنا اور کیسے ہوگا؟ کیا ان نمازوں میں وتر کا بھی شمار ہوگا؟

    جواب نمبر: 2546

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1100/ د= 124/ ک

    والدہ مرحومہ کی جس قدر نمازیں چھوٹی ہیں ان کو شمار کرلیں، اور اگر بہت زیادہ ہوں اور صحیح تعداد معلوم نہ ہو تو تخمینہ سے تعداد متعین کرلیں، پھر ایک دن کی پانچ نمازیں اور ایک وتر چھ نمازوں کے اعتبار سے ٹوٹل کرلیں جس قدر نمازیں ہوں ہرنماز کی طرف سے ایک کلو چھ سو تینتیس گرام (1.633 Kg) گندم یا اس کی قیمت کسی غریب کو دیدیں۔ روزہ میں ایک دن کا ایک فدیہ ہوتا ہے اور نماز میں ایک دن کے لیے چھ نمازوں کا فدیہ دینا ہوگا ایک فدیہ کی مقدار اوپر لکھ دی گئی ، یعنی ایک کلو چھ سو تینتیس گرام (1.633 Kg) گیہوں یا اس کی قیمت۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند