• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 2447

    عنوان:

    کٹی ہوئی ڈاڑھی والے شخص کی امامت

    سوال:

    ایک صاحب مسلسل امامت کر رہاہے اور ان کی قرات ماشاء اللہ اچھی ہے، لیکن چہرے پہ کٹی ہوئی داڑھی ہے اور پاجامہ تخنوں تک، کئی لوگوں نے حکمت سے سمجھایا لیکن وہ مان نہیں رہاہے، کیا ان کے پیچھے نماز درست ہے؟ اسی مسجد میں ایسے بھی ساتھی ہیں جو سنت کے پابند اور قرات ماشاء اللہ بہترین ہے، لیکن انہیں امامت کا موقع اوپر کے امام نہیں دیتے ہیں، میں اس پر آپ کے فیصلہ کا طالب ہوں۔

    WordDefinitionRoot
    سَمُجَ be disgusting [he/it] سمج
    سَمَّجَ make loathsome [he/it] سمج
    سَمِج disgusting سمج

    جواب نمبر: 2447

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 648/ ل= 631/ ل

     

    خشخشی داڑھی رکھنے والے اور پاجامہ ٹخنے سے نیچے پہننے والے کے پیچھے نماز مکروہ ہوتی ہے اس لیے اگر امام صاحب اپنی اس حرکت سے باز نہیں آتے تو مصلیان اور اہل محلہ ان کومعزول کرکے کسی نیک صالح عالم و قاری کو امام بناسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند