• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 2445

    عنوان: کیا ہم حنفی شافعی امام کے پیچھے وتر نماز پڑھ سکتے ہیں؟

    سوال: کویت میں ہم لوگوں کی مسجد میں حنفی امام وتر کی نماز امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ کے طریقے کے مطابق پڑھاتے ہیں، کیا ہم حنفی ان کے پیچھے وتر نماز پڑھ سکتے ہیں؟ یا انفرادی طور پر پڑھیں؟ اگر ان کے پیچھے پڑھنے کی اجازت ہے تو کیا ہم قنوت میں ہاتھ اٹھائیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 2445

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 983/ د= 935/ د

     

    حنفی امام کو حنفی طریقہ پر نماز وتر پڑھانا چاہیے اس کے خلاف پڑھانا اس کا درست نہیں ہے۔ پھر بھی اگر وہ دو رکعت پر سلام نہیں پھیرتے ہیں تو ان کی اقتدا کرسکتے ہیں اور سلام پھیردیتے ہیں تو آپ ان کی اقتدا نہ کریں، بلکہ انفرادی طور پر وتر ادا کرلیں۔ قال في الدر المختار وصح الاقتداء فیہ بشافعي مثلاً لم یفصلہ بسلام لا إن فصلہ علی الأصح (شامي: ج۱ ص۴۹۴)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند