• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 2436

    عنوان:

    ایک جماعت ہوجانے کے بعد کیا دوسری جماعت کرسکتے ہیں؟ کچھ علماء کرام کہتے ہیں کہ یہ غلط ہے۔ بہت سے لوگ عرب کی مسجدوں میں کئی جماعت کرتے ہیں۔ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    سوال:

    ایک جماعت ہوجانے کے بعد کیا دوسری جماعت کرسکتے ہیں؟ کچھ علماء کرام کہتے ہیں کہ یہ غلط ہے۔ بہت سے لوگ عرب کی مسجدوں میں کئی جماعت کرتے ہیں۔ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 2436

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 613/ ل= 620/ ل

    اگر وہ مسجد محلہ کی ہے کہ جس میں امام اور موٴذن متعین ہیں تو اس مسجد میں دوسری جماعت کرنا مکروہ تحریمی ہے: ویکرہ تکرار الجماعة بأذان وإقامة في مسجد محلة وفي الشامیة: والمراد بمسجد المحلة مالہ إمام و جماعة معلومون (شامي: ج۲ ص۲۸۸، ط زکریادیوبند)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند