• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 2406

    عنوان:

    ان نمازوں كا كیا حكم ہے جن میں سمع اللہ لمن حمدہ كی جگہ سمع اللہ لمل حمدہ كہا ہے؟

    سوال:

    میں کچھ سوال کرنا چاهتا هوں نماز کے بارے میں: (۱) جب سے میں نے نماز شروع کیا هے (سمع الله لمن حمده کی جگہ میں سمع الله لمل حمده) کهتا، اب مجھے سمجھ میں آیا کہ ( سمع الله لمل حمده نهیں سمع الله لمن حمده هے، میرا سوال اپ یه هے کہ میری پچھلی نمازوں کا کیا هوگا؟ میرا دوسرا سوال یه هے کہ نماز وتر کے بعد نفل پڑھنا جائز هے کہ نهیں؟ میرا تیسرا سوال تقدیر کی بارے میں هے۔ تقدیر کیا هے جیسا کے میں نے حدیثوں میں پڑھا هے کہ سپ کی تقدیر لکھی جا چکی هے، اگر ایسا هے تو پھر هم کچھ چیز دعا میں کیوں مانگیں یا کوئی کام کے لیے دعا کیوں مانگیں جپ اور چیز هماری تقدیر میں لکھا هو تو او خود به خود ہو جائیں گی؟ میرا چوتها سوال کوئی بھی ذکر مجھ کو بتا دیں کہ میں بیخود هو جاؤں اور مجھے اور سلوک سکھادیں کہ میں الله جلت عزمته کی اور محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے قریب اور نزدیک هو جاؤں؟ میرا پانچواں سوال، قضا نمازوں کے سلسلے میں ہے کہ کس طرح نیت کروں؟ میرا مطلب هے که سال دو سال پهلی نمازوں کو کیسے قضا کروں؟

    جواب نمبر: 2406

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1173/ ب= 94/ ب

     

    (۱) صحیح یہ ہے کہ سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہ اپنے یہاں کسی مقامی عالم قاری سے تلفظ صحیح فرمالیں اور پچھلی نمازیں صحیح ہوگئیں انھیں لوٹانے کی ضرورت نہیں۔

    (۲) نماز وتر کے بعد نفل پڑھنا جائز ہے جتنی نفل چاہیں پڑھ سکتے ہیں۔

    (۳) جس قدر ہوسکے دعا کرتے رہیں اور جتنا ہوسکے نیک عمل کرتے رہیں۔ ہماری تقدیر میں بھی لکھا ہوا ہے بندہ اتنی دعائیں کرے گا اور اتنے نیک عمل اپنی زندگی میں کرے گا جن کے صلہ میں اتنا اجر و ثواب ملے گا۔

    (۴) آپ صبح و شام استغفار ۱۰۰ مرتبہ، کلمہ طیبہ ۱۰۰، درود شریف ۱۰۰ مرتبہ اور تیسرا کلمہ سبحان اللہ والحمد للہ ولا إلہ إلا اللہ واللہ أکبر ولا حول ولا قوة إلا باللہ العلي العظیم ۱۰۰ مرتبہ پابندی سے پڑھتے رہیں۔

    (۵) قضائے عمری میں اس طرح نیت کرلیا کریں کہ میں اپنی قضا نمازوں میں سب سے پہلی فجر پڑھتا ہوں، سب سے پہلی ظہر پڑھتا ہوں، سب سے پہلی عصر پڑھتا ہوں۔

    No definition found


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند