عبادات - صلاة (نماز)

India

سوال # 2031

ایک شخص حافظ قرآن ہیں اور پینٹ شرٹ پہنتے ہیں، داڑھی بھی باشرع نہیں ہے اور مقتدی بھی اعتراض کرتے ہیں، تو کیا اس شخص سے تراویح پڑھواسکتے ہیں؟ برا ہ کرم، جواب دیں۔

Published on: Nov 20, 2007

جواب # 2031

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی: 791/ د= 762/ د


 


امام ایسے شخص کو بنانا چاہیے جو قرآن صحت کے ساتھ پڑھتا ہو، مسائل نماز سے ضروری واقفیت رکھتا ہو، نیک و صالح ہو، وضع قطع صالحین کی رکھتا ہو۔ پینٹ شرٹ صالحین کا لباس نہیں ہے اورایک مشت سے چھوٹی داڑھی رکھنا گناہ کبیرہ ہے، ایسا شخص فاسق ہے اور فاسق کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے۔ لہٰذا ایسے شخص کو باختیار خود امام نہ بنائیں۔


واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات