• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 20113

    عنوان:

    میں فریدآباد کے سیکٹر 15Aمیں رہتاہوں۔لیکن یہاں کوئی مسجد نہیں ہے اوراذان کی کوئی آواز بھی نہیں ہے۔میں جانتا ہوں کہ اذان نماز کے لیے ضروری ہے۔ لیکن میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا اذان کے وقت کے بعد ہم اذان کہہ سکتے ہیں یا نہیں؟ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 20113

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 386=322-4/1431

    اذان ہرنماز سے پہلے مسنون ہے اور اسلام کے شعائر میں سے ہے، آپ ضروراذان کہہ کر نماز ادا کریں۔ اذان کے مقررہ وقت کے بعد بھی اذان کہہ سکتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند