• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 19928

    عنوان:

    برائے کرم مجھ کو سجدہ سہو کا طریقہ صحیح حوالہ کے ساتھ بتائیں؟

    سوال:

    برائے کرم مجھ کو سجدہ سہو کا طریقہ صحیح حوالہ کے ساتھ بتائیں؟

    جواب نمبر: 19928

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 296=219-3/1431

     

    سجدہ سہو کا طریقہ یہ ہے کہ قعدہ اخیرہ میں تشہد پڑھنے کے بعد ایک طرف سلام پھیرکر دو سجدے کرلیے جائیں، پھر تشہد وغیرہ پڑھ کر دوبارہ دونوں طرف سلام پھیرکر نماز پوری کرلی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند