• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 19800

    عنوان:

    حضرت میرے کو معلوم کرنا ہے کہ کیا ٹخنے کے نیچے کپڑا رہنے سے نماز ہوجائے گی؟ یا جس کے ٹخنے کے نیچے کپڑا ہو اس کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں؟

    سوال:

    حضرت میرے کو معلوم کرنا ہے کہ کیا ٹخنے کے نیچے کپڑا رہنے سے نماز ہوجائے گی؟ یا جس کے ٹخنے کے نیچے کپڑا ہو اس کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 19800

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 273=273-3/1431

    ٹخنے سے نیچے کپڑا پہننا مردوں کے لیے حرام و ناجائز ہے، نماز میں اس کی قباحت اور بڑھ جاتی ہے، اگرچہ نماز اس حالت میں کراہت کے ساتھ ادا ہوجاتی ہے، لیکن اس سے احتراز لازم ہے، اور جو شخص بالقصد ٹخنے سے نیچے کپڑا پہن کر نماز پڑھائے اس کی امامت مکروہ ہے، اس کے پیچھے نماز مکروہ ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند