• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 19668

    عنوان:

    ہماری مسجد میں جو امام ہیں ان کی داڑھی سنت کے مطابق نہیں ہے۔ ان کی قرأت بھی ٹھیک نہیں ہے۔ وہ سری نمازوں میں ہونٹ نہیں ہلاتے اور ان کی تائید کرنے والوں سے سنا ہے کہ وہ دل میں پڑھتے ہیں۔ نماز کی ظاہری ہیئت بھی ٹھیک نہیں ہے۔ ہم اس گاؤں میں تبلیغی جماعت کے چند ساتھی ہیں۔ ایک عالم صاحب نے کہا ہے کہ ان کے پیچھے نماز جائز نہیں ہے۔ لیکن اگر ہم اس مسجد میں جماعت سے نماز نہ پڑھیں تو ہمارے تبلیغ کے عمل ترک ہوجاتے ہیں۔ اور ہم باشرع امام کی تقرری سے بھی قاصر ہیں۔ اس مسئلہ میں آپ ہماری رہنمائی فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 19668

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 249=245-3/1431

    امام مذکور کو چاہیے کہ پہلے اپنی قراء ت کی اصلاح کسی ماہر قاری صاحب کے پاس جاکر کریں، داڑھی بھی سنت کے مطابق رکھیں اور نماز کی ظاہری ہیئت بھی درست کریں، ورنہ امامت سے دست بردار ہوجائیں اور کسی دوسرے لائق امامت شخص کو امام بنایا جائے، یہ سب باتیں امام مذکور کو حکمت کے ساتھ بتادیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند