• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 19521

    عنوان:

    میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ فجر او رظہر کی پہلی کی سنتوں میں امام کے لیے فاصلہ ہونا ضروری ہے؟ ہمارے امام سنت بالکل فرض سے پہلے پڑھتے ہیں کیا یہ صحیح ہے؟

    سوال:

    میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ فجر او رظہر کی پہلی کی سنتوں میں امام کے لیے فاصلہ ہونا ضروری ہے؟ ہمارے امام سنت بالکل فرض سے پہلے پڑھتے ہیں کیا یہ صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 19521

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 200=200-2/1431

     

    امام ہو یا غیر امام، فاصلہ کسی کے لیے بھی ضروری نہیں، سنت بالکل فرض سے پہلے پڑھی جاسکتی ہے، اور وقت نماز میں اذان کے فوراً بعد بھی سنت ادا کی جاسکتی ہے، البتہ امام کو چاہیے کہ جماعت کے وقت کا خیال رکھتے ہوئے سنت سے پہلے فارغ ہوجایا کریں تاکہ وقت مقررہ پر جماعت کھڑی ہونے میں تاخیر نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند