عبادات - صلاة (نماز)

India

سوال # 1936

کیاکوئی بے ریش مسلمان امام کے ٹھیک پیچھے کھڑے ہوکر نماز ادا کرسکتاہے جبکہ دیگر نمازی باریش ہوں۔ واضح رہے کہ وہ بے ریش مسلمان ان باریش نمازیوں سے بہتر قرآن پڑھتاہے۔

Published on: Nov 15, 2007

جواب # 1936

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی:686/د=676/د


 


جی ہاں نماز ادا کرسکتا ہے اور پہلے آکر اس نے امام کے پیچھے آکر جگہ حاصل کی ہے تو امام کے پیچھے کھڑے ہونے کا ثواب بھی ملے گا۔ کسی کو اسے ہٹانے کا حق نہیں ہے۔ البتہ یہ خود اپنی خوشی سے کس باریش شخص کو امام کے ٹھیک پیچھے جگہ دیدے اور خود ذرا سا ہٹ جائے تاکہ اگر امام کو خلیفہ بنانے کی ضرورت پیش آئے تو دقت نہ ہو تو اس میں حرج نہیں ہے۔


واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات