• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 19355

    عنوان:

    اگر کوئی قرأت میں دو آیت کے بعد ایک آیت بھول گیا پھر چار نمبر کی آیت کو پڑھ لے اس کی نماز کیسی ہوگی؟

    سوال:

    اگر کوئی قرأت میں دو آیت کے بعد ایک آیت بھول گیا پھر چار نمبر کی آیت کو پڑھ لے اس کی نماز کیسی ہوگی؟

    جواب نمبر: 19355

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 206=32-2/1431

     

    مذکورہ صورت میں جب قاری دوآیت کی تلاوت کے بعد تیسری آیت بھول گیا، پھر چوتھی آیت پڑھی تو اگر اس نے دوسری آیت پر وقف کیا، یعنی سانس توڑکر ٹھہرگیا پھر چوتھی آیت پڑھی تو نماز درست ہوگئی، معنی میں تغیر پیدا ہوا ہو یا نہیں۔اور اگر وہ درمیان میں ٹھہرا بلکہ دوسری اور چوتھی آیت کو ملادیا تو اگر معنی میں تغیر فاحش پیدا ہوگیا ہو یعنی کفریہ معنی پیدا ہوگیا تو صحیح قول کے مطابق نماز فاسد ہوجائے گی اور اگر ایسا تغیر نہ ہوا تو نماز صحیح ہوجائے گی۔ کذا في الہندیة: ۱/۸۰۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند