• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 1918

    عنوان:

    کیا سجدہ کی حالت میں دعا مانگ سکتے ہیں؟ اگر ہاں؟ تو کون سی نماز میں فرض میں نفل میں؟ (۲) سجدہ کی حالت میں جب دعا کریں تو ہتھیلی کس طر ف رکھنا چاہئے؟

    سوال:

    (۱) کیا سجدہ کی حالت میں دعا مانگ سکتے ہیں؟ اگر ہاں؟ تو کون سی نماز میں فرض میں نفل میں؟

    (۲) سجدہ کی حالت میں جب دعا کریں تو ہتھیلی کس طر ف رکھنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 1918

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 621/ م= 616/ م

     

    (۱) نفل نماز میں سجدہ کی حالت میں ماثور و منقول دعائیں مانگ سکتے ہیں۔

    (۲) ہتھیلی زمین پر رکھنی چاہیے جس طرح نماز کے سجدے میں رکھتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند