• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 19133

    عنوان:

    بالغ ہونے کے بعد میری بہت سی نمازیں قضا ہوگئی ہیں اب میں ان نمازوں کو کس طرح ادا کروں رہنمائی فرمادیں۔

    سوال:

    بالغ ہونے کے بعد میری بہت سی نمازیں قضا ہوگئی ہیں اب میں ان نمازوں کو کس طرح ادا کروں رہنمائی فرمادیں۔

    جواب نمبر: 19133

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 159=144-2/1431

     

    بالغ ہونے کے بعد سے اب تک کس قدر نمازیں آپ کی قضا ہوئی ہوں گی، اطمینان سے بیٹھ کر اس کا اندازہ لگالیں، مثلاً کل چھ ماہ یا ایک سال، تو اسے آپ کاپی میں نوٹ کرلیں پھر ادا کرنا شروع کریں، بہتر ہے کہ ہروقتی فرض نماز کے وقت قضا کی نیت سے ایک نماز پڑھتے رہیں، عشاء کے ساتھ وتر بھی پڑھیں۔ اور نیت اس طرح کریں کہ میرے ذمہ سب سے پہلی جو فجر کی نماز ہے یا ظہر کی نماز ہے اسے پڑھتا ہوں، ایک سال تک ایسا ہی کریں، آپ کی قضا نمازیں ادا ہوجائیں گی، اور اگر ہروقتی نماز کے ساتھ قضا نماز نہ ادا کرسکیں تو پھر ایک کاپی بنالیں اس میں فجر ظہر عصر مغرب عشاء وتر کے خانے بنالیں، جب ایک نماز کوئی پڑھیں تو اس خانے میں حاضری بنادیں، اس طرح بارہ مہینوں کے تیس دنوں کے چھ خانے کل پورے ہوجائیں تو آپ کی ایک سال کی قضا نماز ادا ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند