• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 19053

    عنوان:

    اسکول میں نماز کا وقت نہیں ملتا

    سوال:

    میں اسکول میں پڑھ رہا ہوں اور میرا لنچ ٹائم ساڑھے بارہ سے دیڑھ بجے تک ہے، لیکن میرے شہر میں نماز کا وقت دیڑھ بجے شروع ہوتا ہے، میں ظہر کی نماز جماعت سے نہیں پڑھ پاتا ہوں۔ اس لیے میں ظہر کی نماز لنچ کے وقت اپنے گھر میں پڑھتا ہوں۔ کیا مجھ کو اس کا اجر ملے گا یا نہیں؟ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔

    جواب نمبر: 19053

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 150=148-2/1431

     

    جی ہاں نماز پڑھنے کا ضرور اجر ملے گا، البتہ جماعت کا ثواب نہیں ملے گا، آپ دو چار ساتھی اکٹھا ہوکر جماعت کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں تو جماعت کرلیا کریں، اس صورت میں جماعت کا ثواب بھی مل جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند