• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 18649

    عنوان:

    کیا عورت نا محرم مرد کے سامنے نماز نہیں پڑھ سکتی؟ اسی طرح کیا مرد اجنبیہ عورت کے سامنے نماز نہیں پڑھ سکتا؟ برائے مہربانی محاذات کا مطلب بھی بتادیجیے؟

    سوال:

    کیا عورت نا محرم مرد کے سامنے نماز نہیں پڑھ سکتی؟ اسی طرح کیا مرد اجنبیہ عورت کے سامنے نماز نہیں پڑھ سکتا؟ برائے مہربانی محاذات کا مطلب بھی بتادیجیے؟

    جواب نمبر: 18649

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 101=97-2/1431

    (۱) جی ہاں! پردہ کی رعایت کرتے ہوئے نماز پڑھ سکتی ہے۔

    (۲) مرد بھی اجنبیہ عورت کے سامنے نماز پڑھ سکتا ہے، البتہ اس طور پر عبادت کرنا کہ مرد یا عورت کا چہرہ نمازی کی طرف ہو، مکروہ ہے۔

    (۳) محاذات عورت کا مرد کے بغل میں کھڑی ہوجانے کو کہتے ہیں، کچھ شرائط کے ساتھ اس سے مرد کی نماز فاسد ہوجاتی ہے۔ ان شرائط کی تفصیل کتب فقہ، بہشتی زیور وغیرہ میں دیکھی جاسکتی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند