• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 18272

    عنوان:

    التحیات میں درود شریف کے بعد کون سی دعا پڑھنا چاہیے؟ میں[ رب اجعلنی مقیم الصلاة و من ذریتی․․․․پڑھتا ہوں،کیا یہ درست ہے؟

    سوال:

    التحیات میں درود شریف کے بعد کون سی دعا پڑھنا چاہیے؟ میں[ رب اجعلنی مقیم الصلاة و من ذریتی․․․․پڑھتا ہوں،کیا یہ درست ہے؟

    جواب نمبر: 18272

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):2261=1799-12/1430

     

    مذکورہ دعا بھی پڑھنا درست ہے اوراس کے علاوہ دوسری کوئی دعائے ماثورہ بھی پڑھ سکتے ہیں، حنفیہ نے اس دعا کو اختیار کیا ہے جو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے منقول ہے۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا اے اللہ کے رسول مجھے کوئی ایسا دعا تعلیم فرمائیے جو میں نماز میں پڑھاکروں، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہو: اللّٰہم إني ظلمت نفسی ظلمًا کثیرًا ولا یغفر الذنوب إلا أنت فاغفر لي مغفرة من عندک وارحمني إنک أنت الغفور الرحیم (مشکاة: ۸۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند