• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 18233

    عنوان:

    کیا مسجد میں اذان کے الفاظ [حي علی الصلاة] اور[ حي علی الفلاح ] کے جواب [لا حول ولا قو ة الا باللہ العلی العظیم] کے بجائے کسی اور الفاظ میں جواب دے سکتے ہیں؟

    سوال:

    کیا مسجد میں اذان کے الفاظ [حي علی الصلاة] اور[ حي علی الفلاح ] کے جواب [لا حول ولا قو ة الا باللہ العلی العظیم] کے بجائے کسی اور الفاظ میں جواب دے سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 18233

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 2233=1777-12/1430

    حدیث میں لا حول ولا قوة الا باللہ کا کہنا وارد ہوا ہے، اس لیے سنت یہی ہے، بعض حضرات علماء نے حی علی الصلاة حی علی الفلاح کے اعادہ کے ساتھ ساتھ لا حول ولا قوة الا باللہ کہنے کو کہا ہے، تفصیل شامی:۱/۲۹۳ میں مذکور ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند