• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 17945

    عنوان:

    میں بجنور کا رہنے والا ہوں اور نوئیڈا میں نوکری کرتاہوں۔ نوئیڈا بجنور سے ایک سو پچاس کلو میٹر کی دوری پر ہے۔ میں چھ روز کے لیے نوئیڈا ہر ہفتہ جاتا ہوں۔ کیا مجھے نماز قصر ادا کرنی ہوگی یا پور ی نماز ادا کرنی ہوگی؟ نوئیڈا میں میرا گھر بھی ہے جس میں ابھی نہیں رہتا ہوں۔ میں بجنور اتوار میں آتا ہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 17945

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1798=1798-12/1430

    اگر نوئیڈا کو آپ نے وطن اصلی نہیں بنایا ہے یعنی مستقل استقرار کی نیت سے رہائش اختیار نہیں کی ہے تو صورتِ مسئولہ میں آپ کے ذمہ نوئیڈا میں قصر واجب ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند