• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 177416

    عنوان: مدرک اگر پانچویں رکعت کے لئے کھڑا ہو جائے تو پھر كیا كرے؟

    سوال: ایک مسئلہ درپیش ہے کہ اگر مقتدی (مدرک) امام کے سلام پھیرنے کے بعد اپنے آپ مسبوق گمان کرتے ہوئے پانچویں رکعت کے لئے کھڑا ہو جائے پھر پانچویں رکعت کے ایک سجدہ کرنے کے بعد واپس بیٹھ جائے اور بغیر سجدہ سہو کئے سلام پھیر دے تو کیا نماز درست ہو جائے گی یانہیں؟ براہ کرم مذکورہ بالا مسئلہ کا مدلل جواب عنایت فرمائیں۔ نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 177416

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 662-537/D=08/1441

    مدرک مقتدی اگر امام کے سلام پھیرنے کے بعد پانچویں رکعت کے لئے بھولے سے کھڑا ہو جائے اور پانچویں رکعت کا ایک سجدہ کرلینے کے بعد اسے تنبہ ہو اور وہ واپس قعدہ میں بیٹھ جائے تو تاخیر سلام کی وجہ سے اس پر سجدہ سہو واجب ہے اگر بغیر سجدہ سہو کے سلام پھیرکر نماز پوری کرلی تواس کی نماز ناقص ہوئی اس کا اعادہ واجب ہے۔

    قال فی الدر: وسجد للسہو فی الصورتین لنقصان فرضہبتاخیر السلام قال الشامی تحت قولہفی الصورتین: أي إذا لم یسجد للخامسة أو سجد شامی: ۲/۵۵۴۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند