• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 176860

    عنوان: قصر کے لیے پندرہ دن کی نیت ابتداء ضروری ہے

    سوال: ایک بندہ اپنے گاؤں( جو کراچی سے مسافت شرعی پر ہے) سے کراچی پولیس کی ٹریننگ کے لیئے آیا ہے 6 مہینوں کے لیئے تقریبا اس کے بعد بھی امید ہے کہ نوکری کراچی میں ملے گے کراچی اور گاؤں میں دوسو کلو میٹر ہے اب وہ بندہ ہر 13 دن بعد گاؤں جاتاہے 1-کیا یہ کراچی میں قصر کرے گا ؟ 2-اگر 13 دن گزرنے کے بعد ایک ہفتہ مزید رہنے کا ارادہ بن گیا تو اب قصر کرے گا؟

    جواب نمبر: 176860

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 649-543/L=08/1441

    صورت مسئولہ میں جب تک مذکورہ آدمی شہر کراچی میں کم از کم پندرہ دن ٹھہرنے کی نیت نہ کرلے تب تک وہ قصر کرے گا؛ لہٰذا اگر وہ شخص ہر تیرہ دن پر گاوٴں چلا جاتا ہے تو وہ آدمی مسافر ہی رہے گا اور قصر کرتا رہے گا، اسی طرح اگر اس کی کراچی میں تیرہ دن ٹھہرنے کی نیت تھی لیکن اتفاق سے اس کو مزید ایک ہفتہ رہنا پڑ گیا تو اس صورت میں بھی وہ مسافر ہی رہا اور قصر کرے گا۔ وفي الفتاوی الہندیة: ولا یزال علی حکم السفر حتی ینوي الإقامة في بلدة أو قریة خمسة عشر یوما أو أکثر، کذا في الہدایة ۔ (الفتاوی الہندیة: ۱/۱۳۹) وفي مراقي الفلاح: ولا یزال یقصر حتی یدخل مصرہ أو ینوي إقامتہ نصف شہر ببلد أو قریة وقصر إن نوی أقل منہ أو لم ینو وبقي سنین (مراقي الفلاح، ص: ۱۶۳) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند