• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 176633

    عنوان: جس كے كفریہ عقائد كا علم نہ ہو اس كے پیچھے نماز ہوگی یا نہیں؟

    سوال: کسی بریلوی کے عقائد نہ معلوم ہوں کہ وہ کفریہ ہیں یہ نہیں تو اس کے پیچھے نماز ہو گی نہیں لیکن مجھے ان کا یہ عقیدہ معلوم ہے کہ وہ نبی کریم صلی االلہ علیہ وسلم کے پاس علم غیب ہے مانتے ہیں پر کہتے ہیں کہ ایک علم غیب عطا کیا گیا ہے اللہ کی طرف سے باقی ان کے عقائد مجھے نہیں معلوم تو کیا ان کے پیچھے نماز ہو جائے گی اور اگر نہیں تو کیا مجھے اپنی پچھلی پڑھی ہوئی ساری نمازی لوٹانی پڑ ے گی؟اس کا جواب تفصیل سے دیں اور ان کے کفریہ عقائد بھی بتائیں جس کی وجہ سے ان کے پیچھے نماز نہیں پڑھنی چاہئے؟

    جواب نمبر: 176633

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 728-551/H=06/1441

    ایسے بریلوی کے پیچھے نماز نہ پڑھیں احتیاط اِسی میں ہے جو نمازیں پڑھ لی ہیں اُن کے اعادہ کا حکم بھی نہیں آئندہ اہل سنت والجماعت اکابر علماء دیوبند کے متبعین میں سے جو امام آپ کے قریب ہو ان کی اقتداء میں نماز اداء کیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند