عبادات - صلاة (نماز)

India

سوال # 17617



امام
صاحب نے فجر کی نماز میں سورہ تحریم پڑھی۔ تاہم دوسری آیت پڑھتے وقت انھوں نے ?علیم
حکیم] کے بجائے [علیم الخبیر] پڑھ دیا۔ ان کو لقمہ دیا گیا اورانھوں نے لقمہ لیا۔
تاہم نماز ختم کرنے کے بعد امام صاحب نے کہا کہ اگر معنی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی
ہے تو لقمہ نہیں دینا چاہیے۔ کیا یہ درست ہے؟



Published on: Nov 25, 2009

جواب # 17617

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی(د):2114=1687-12/1430



 



معنی
میں تبدیلی نہ ہو تو بھی غلط پڑھنے پر لقمہ دینا جائز ہے، البتہ مذکور فی السوال
قسم کی غلطی کے لقمہ دینے میں اصرار وتکرار نہ کرناچاہیے، ایک مرتبہ دیدینا کافی
ہے۔




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات