• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 175894

    عنوان: کیا ہم پانچوں نمازوں کے بعد قضا نمازیں پڑھ سکتے ہیں

    سوال: کیا ہم پانچوں نمازوں کے بعد قضا نمازیں پڑھ سکتے ہیں (۲) مکروہ اوقات کونسے ہیں؟

    جواب نمبر: 175894

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 454-414/M=05/1441

    (۱) جی ہاں، پانچوں نمازوں کے بعد قضا نمازیں پڑھ سکتے ہیں، صبح صادق کے بعد اور فجر کی نماز کے بعد، سورج طلوع ہونے سے پہلے تک، اور عصر کی نماز کے بعد سورج میں زردی آنے تک، قضا نمازیں پڑھی جا سکتی ہیں۔

    (۲) طلوع آفتاب ، غروب آفتاب اور استواء شمس: یہ تینوں اوقات مکروہہ ہیں ان اوقات میں فرض یا نفل پڑھنا ممنوع ہے ان کے علاوہ طلوع فجر کے بعد اور عصر کے بعد نفل پڑھنا منع ہے۔ تسعة أوقات یجوز فیہا قضاء الفائتة بعد طلوع الفجر قبل صلاة الفجر، وبعد الفریضة قبل طلوع الشمس وبعد صلاة العصر قبل التغیر، وبعد غروب الشمس قبل صلاة المغرب ․․․․․․ (تاتارخانیة: ۲/۱۷، زکریا) ثلاث ساعات لاتجوز فیہا المکتوبة ولا صلاة الجنازة ولا سجدة التلاوة إذا طلعت الشمس حتی ترتفع وعند الانتصاف إلی أن تزول وعند احمرارہا إلی أن تغیب (ہندیة: ۱/۵۲)

    ---------------------------

    جواب درست ہے؛ البتہ یہ واضح رہے کہ فجر اور عصر کے بعد قضا نماز مسجد کے بہ جائے گھر میں پڑھنی چاہئے۔ (س)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند