• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 17576

    عنوان:

    مجھے پیشاب کے قطرے ہمیشہ ٹپکتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے میری نماز نہیں ہوپاتی، بار بار دوائی لینے کے بعد بھی شکایت دور نہیں ہورہی ہے۔ کیا وضو کرنے سے میں پاک ہوجاؤں گا اور نماز پڑھ سکتا ہوں؟

    سوال:

    مجھے پیشاب کے قطرے ہمیشہ ٹپکتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے میری نماز نہیں ہوپاتی، بار بار دوائی لینے کے بعد بھی شکایت دور نہیں ہورہی ہے۔ کیا وضو کرنے سے میں پاک ہوجاؤں گا اور نماز پڑھ سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 17576

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1740=1740-11/1430

    پیشاب کے قطرے ٹپکنے کی صورت حال اگرایسی ہے کہ ایک نماز کے پورے وقت میں اتنا بھی خالی موقع نہ ملتا ہو کہ جس میں وضو کرکے فرض نماز ادا کرسکیں اور عذر لاحق نہ ہو، تو شرعاً آپ معذور ہوں گے، اور معذور کے لیے حکم یہ ہے کہ ہروقت کی نماز کے لیے نیا وضو کرنا ہوگا اور اگر صورت حال وہ نہیں ہے جو ذکر کی گئی تو آپ پر معذور کے احکام جاری نہیں ہوں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند