عبادات - صلاة (نماز)

India

سوال # 175682

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ ذیل کے بارے میں جوتے پہن کر نماز جنازہ پڑھنا کیسا ہے؟ جبکہ وہ جوتا چپل پہن کر عام راہوں میں چلتا ہو اور ان پر کیچڑ مٹی دھول لگی ہو تو کیا تلا پاک ہے یا ناپاک اسے پہن کر نماز جنازہ اور پنجگانہ نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع دیں عین نوازش ہوگی۔

Published on: Dec 30, 2019

جواب # 175682

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 419-385/M=05/1441



جوتے چپل کا نیچے والا حصہ جو زمین سے متصل ہوتا ہے اسی طرح اوپر والا حصہ کے پاک ہونے کا یقین یا ظن غالب ہو اور جگہ بھی پاک ہو، تو جوتا چپل پہن کر نماز جنازہ پڑھی جا سکتی ہے اور اگر نچلا یا اوپر کا حصہ ناپاک ہے توپہن کر پڑھنا درست نہیں ہاں جوتے سے پیر نکال کر اوپر رکھ لے اور اوپری حصہ پاک ہے تو اس طرح پڑھنا درست ہے، عام جوتے چپل پہن کر نماز پنجگانہ مسجد میں ادا کرنا، مسجد کے بے احترامی کا باعث ہے، اس سے بچنا چاہئے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات