• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 175679

    عنوان: چار ركعت نفل كی نیت كركے نماز شروع كی‏، كسی وجہ نیت توڑدی تو كتنی ركعتیں دوبارہ پڑھنا ضروری ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے چار رکعت نفل نماز کی نیت کی اور کسی وجہ سے نیت توڑ دی تو کیا اس شخص پر چار رکعت نفل پڑھنا واجب ہے یا نہیں ؟برائے کرم اس مسئلہ کا جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 175679

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:352-315/sd=6/1441

    اگر چار رکعت کی نیت سے نفل نماز شروع کی تھی ، پھر دو رکعت سے پہلے نیت توڑدی، تو صرف دو رکعت کی قضاء لازم ہوگی،چار رکعت کی نہیں۔

    قال ابن عابدین: (قولہ:لزم نفل الخ )أی : لزم المضی فیہ حتی اذا أفسدہ لزم قضاوٴہ ھی قضاء رکعتین وان نوی أکثر۔ ( رد المحتار: ۲/۴۷۴، زکریا، دیوبند) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند