عبادات - صلاة (نماز)

Pakistan

سوال # 175638

کیا نماز میں خشوع خضوع کے لئے یا اللہ کے سامنے گڑگڑانے کے لئے الفاظ کو ایک سے زیادہ بار کہہ سکتے ہیں؟ جیسے
الحمد للہ رب العالمین.. الحمد للہ رب العالمین۔ الحمد للہ رب العالمین۔ الحمد للہ رب العالمین۔ یا ایاک نعبد و ایاک نستعین۔ایاک نعبد و ایاک نستعین۔ایاک نعبد و ایاک نستعین۔ایاک نعبد و ایاک نستعین یا سجدوں کے درمیان الٰلہم اغفرلی۔الٰلہم اغفرلی۔الٰلہم اغفرلی۔الٰلہم اغفرلی۔

Published on: Jan 2, 2020

جواب # 175638

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 389-316/D=05/1441



حدیث میں ہے عن أبي ذر قال قام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حتی اصبح بآیة والآیة (إن تعذبہم فإنہم عبادک وإن تغفرلہم فإنک أنت العزیز الحکیم ، رواہ النسائی وابن ماجہ مشکاة، ص: ۱۰۷۔ قال فی المرقاة أي فی صلاتہلیلا من حین قیامہ۔



حدیث سے معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آیت تہجد کی نماز میں مکرر پڑھی یہاں تک کہ صبح ہوگئی۔ پس نفل نمازیں کسی ایک آیت کا تکرار کرنا جائز ہوا۔ اسی طرح نفل نماز میں ادعیہ ماثورہ جو کلام ناس میں سے نہ ہو پڑھنا جائز ہے۔ قال فی الدر: ودعا بالعربیة بالادعیة المذکورة والسنة لا بما یشبہ کلام الناس ۔ قال فی الشامی کاغفرلی ۔ الدر مع الرد: ۲/۲۳۷۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات