• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 175283

    عنوان: مسجد كی چھت نیچی ہونے كی وجہ سے اگر كوئی لمبا آدمی سیدھا كھڑا نہ ہوسكے تو كیا وہ بیٹھ كر نماز پڑھ سكتا ہے؟

    سوال: کل ہم نے ایک مسجد میں نماز پڑھی، اس کی چھت کی اونچائی 5.8 فٹ تھی، ہمارے ایک دوست کا قد 6.5 فٹ ہے، اب وہ اس مسجد میں کرسی پر یا زمین پر بیٹھ کر نماز پڑھ سکتاہے؟

    جواب نمبر: 175283

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 459-349/B=05/1441

    کوئی عذر نہ ہو تو کھڑے ہوکر نماز پڑھنا فرض ہے اگر اُس مسجد کی چھت اتنی نیچی ہے کہ لمبے قد کا آدمی کھڑا نہیں ہو سکتا ہے تو اسے وہاں کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا جائز نہ ہوگا۔ اسے چاہئے کہ وہ کسی دوسری مسجد میں جاکر کھڑے ہوکر نماز پڑھے یا مسجد سے باہر اپنے ساتھی کو لے کر جماعت کرلے۔ بہرحال چھت نیچی ہونے کی صورت یمں زمین پر یا کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا جائز نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند