• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 175045

    عنوان: حضور صلے اللہ علیہ وسلم نمازوں میں کون سی سورتیں پڑھتے تھے

    سوال: تمام سنتوں ، فرائض اور نوافل کے بارے میں بتائیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان میں کون کون سی سورتیں پڑھتے تھے؟

    جواب نمبر: 175045

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:343-250/sn=4/1441

    مختلف نمازوں میں مختلف سورتوں کا پڑھنا ثابت ہے ، فجر کی نماز میں سورہ واقعہ اور سورہ کوّرت ،ظہر اور عصر میں سورہ بروج اور سورہ طارق، مغرب میں سورہ مرسلات ، عشا کی نماز میں سورہ تین پڑھنے کا ذکر ترمذی شریف میں موجود ہے ، اس کے علاوہ دیگر بہت سی سورتوں کا پڑھنا آپ ﷺ سے ثابت ہے ۔ تفصیل کے لیے کتب احادیث سے متعلقہ ابواب کا مطالعہ کریں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند