• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 175024

    عنوان: نماز جنازہ میں چوتھی تكبیر كے بعد وضو ٹوٹ جائے تو كیا حكم ہے؟

    سوال: صورتِ مسئلہ یہ ہے کہ نماز جنازہ میں چوتھی تکبیر کے بعد سلام سے پہلے مصلی کا وضوء ٹوٹ گیا تو اس کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 175024

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 408-300/B=04/1441

    نماز کا فرض ادا ہو گیا؛ البتہ سلام رہ جانے سے اس کی نماز ناقص ہوئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند