• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 174929

    عنوان: نماز میں سورہٴ فاتحہ كے بعد بسم اللہ پڑھی جائے گی یا نہیں؟

    سوال: مولانا صاحب مہربانی کرکے جلد از جلد میرے سوال کا جواب مرحمت فرمائیں۔ میں جاننا چاہتا ہوں کہ نماز میں سورہ فاتحہ کے باد جب دوسری سورہ پڑھیں گے تو پہلے تسمیہ پڑھیں گے یا بنا تسمیہ کے سورہ شروع کریں گے اور جب دوسری رکاعت میں سورہ فاتحہ شروع کرے گے تب بھی تسمیہ پڑھیں گے یا پھر بنا تسمیہ کے شروع کریں گے اور جب تشہد میں شہادت والی انگلی اٹھاتے ہیں تب انگلی کو دیکھیں گے یا نظر گود پر ہی رہے گی؟

    جواب نمبر: 174929

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 382-419/B=06/1441

    نماز کی حالت میں بھی ہر سورہ کے شروع میں بسم اللہ پڑھنا مستحب ہے یہی قول مفتی بہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند