• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 17484

    عنوان:

    ہمارے علاقہ کے ایک عالم صاحب فرماتے ہیں کہ جو شخص کسی تکلیف کی وجہ سے نیچے بیٹھ کر سجدہ نہ کرسکتا ہو اور کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھتا ہو وہ قیام بھی نہ کرے اور پوری نماز کرسی پر بیٹھ کر ادا کرے۔ برائے مہربانی اس کی حوالہ کے ساتھ تصدیق یا تردید عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 17484

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1681=1681-11/1430

    جو شخص تکلیف کی وجہ سے زمین پر بیٹھ کر سجدہ نہیں کرسکتا اس کے لیے کرسی پر بیٹھ کر اشارے سے نماز پڑھنا جائز ہے لیکن اگر وہ زمین پر بیٹھ سکتا ہے چاہے سجدہ کرنے پر قادر نہ ہو تو اس کے لیے زمین ہی پر تشہد کی حالت میں بیٹھ کر نماز ادا کرنا اولیٰ ہے: ینبغي أن یقال إن کان جلوسہ کما یجلس للتشہد أیسر علیہ من غیرہ أو مساویًا لغیرہ کان أولی وإلا اختار الأیسر في جمیع الحالات (شامي)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند