• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 174638

    عنوان: امام قرأت كرتے ہوئے بھول جائے اور پھر كچھ توقف كے بعد دہرالے تو كیا حكم ہے؟

    سوال: میں ایک مسئلہ معلوم کرنا چاہتا ہوں اگر نماز میں قراَت کرتے ہوئے سورہ طارق کی آیت ان نجمص ثاقب بھول جائے اور پھر یاد آنے پر دوبارہ آیت کو دہرائے تو اس سے نماز ہوئی یا نہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 174638

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 243-189/D=03/1441

    صورت مسئولہ میں نماز درست ہوگئی۔ قال في العالمگیریة: لو ذکر آیة مکان آیة، إن وقف وقفاً تاماًّ ثم ابتدأ بآیة أخریٰ أو ببعضہ آیة لا تفسد؛ کما لو قرأ: ”والتین“ إلی قولہ ”وہذا البلد الأمین“ و وقف ثم قرأ ”لقد خلقنا الإنسان في کبد“ اھ (۱/۱۳۸، الفصل الخامس في زلة القاری، م: الاتحاد)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند