• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 17452

    عنوان:

    مغرب کے فرض میں اگر امام پہلی رکعت میں سورہ قریش اور دوسری میں سورہ کوثر پڑھے تو کیا مکروہ ہے؟ سورہ قریش کی کیا تعریف ہے؟

    سوال:

    مغرب کے فرض میں اگر امام پہلی رکعت میں سورہ قریش اور دوسری میں سورہ کوثر پڑھے تو کیا مکروہ ہے؟ سورہ قریش کی کیا تعریف ہے؟

    جواب نمبر: 17452

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1913=1527-12/1430

    (۱) جی ہاں! ایسا کرنا مکروہ ہے۔

    (۲) عرب کے تمام قبائل پر قریش کی فضیلت کی طرف اس سورت سے اشارہ ہوتا ہے۔ دشمن، مصیبت یا خطرہ کے وقت اس سورت کے پڑھنے سے امن نصیب ہوتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند