• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 17442

    عنوان:

    نماز تہجد کا بہترین وقت کون سا ہے، او رافضل وقت کون سا ہے؟ تہجد جماعت کے ساتھ پڑھی جائے گی یا اخیر شب میں اکیلے گھر میں پڑھی جائے گی؟

    سوال:

    نماز تہجد کا بہترین وقت کون سا ہے، او رافضل وقت کون سا ہے؟ تہجد جماعت کے ساتھ پڑھی جائے گی یا اخیر شب میں اکیلے گھر میں پڑھی جائے گی؟

    جواب نمبر: 17442

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1845=1451-11/1430

    رات کا آخری حصہ تہجد کے لیے سب سے بہتر اور موزوں ہے۔

    (۲) تہجد کی نماز باجماعت تداعی کے ساتھ پڑھنا ناجائز ہے۔ تداعی کہتے ہیں کہ ایک امام کی اقتداء میں چار مقتدی نماز ادا کریں۔ ایک دو ہوں تو جائز ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند