• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 174341

    عنوان: امام کے پیچھے رکوع کی تسبیح كتنی بار پڑھ سكتا ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیانِ عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں۔ مقتدی امام کے پیچھے رکوع کی تسبیح تین مرتبہ سے زائد پڑھ سکتا ہے یا نہیں پڑھ سکتا؟

    جواب نمبر: 174341

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 263-188/B=03/1441

    جی ہاں! تین مرتبہ سے زیادہ یعنی پانچ مرتبہ یا سات مرتبہ بھی پڑھے، تین مرتبہ پڑھنا ادنیٰ درجہ ہے۔ پانچ مرتبہ پڑھنا اوسط درجہ ہے اور سات مرتبہ رکوع اور سجدہ کی تسبیحات پڑھنا اعلیٰ درجہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند