عبادات - صلاة (نماز)

Qatar

سوال # 1742

علمائے دیوبند آمین بالجہر کیوں نہیں کرتے ہیں؟ جبکہ احادیث سے ثابت ہے کہ آمین بالجہر کرنا سنت ہے اور خلیج میں آمین بالجہر کا رواج ہے ، اس کی وضاحت کریں۔

Published on: Oct 4, 2007

جواب # 1742

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی: 592/ د= 589/ د


 


آمین سراً کہنا بھی احادیث سے ثابت ہے، حضرات عمر، علی اور ابن مسعود رضی اللہ عنہم سے سرا آمین کہنا ثابت ہے اوراکثر صحابہ و تابعین سراً آمین کہا کرتے تھے اور حنفیہ کے یہاں یہی راجح ہے، علمائے دیوبند اسی کو اختیار کرتے ہیں۔تفصیل کے لیے دیکھئے (اعلاء السنن: ج۲ ص۲۲۳)


واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات