• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 1740

    عنوان: بعض لوگ کرسی پر بيٹھ کر نماز پڑھتے ہیں جب کہ حالانکہ وہ صحت مندہوتے ہیں، کیا یہ صحیح ہے؟

    سوال: بعض لوگ کرسی پر بيٹھ کر نماز پڑھتے ہیں جب کہ حالانکہ وہ صحت مندہوتے ہیں، کیا یہ صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 1740

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 602/ د= 595/ د

     

    غیر معذور کو کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا درست نہیں ہے، جس شخص کو زمین پر بیٹھ کر سجدہ کی قدرت ہو اسے بھی کرسی پر اشارہ سے نماز پڑھنا درست نہیں ہے اس کی نماز ادا نہیں ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند