• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 173484

    عنوان: دوران قرأت امام كا كافی دیر تك خاموش رہنا؟

    سوال: فجر کی نماز میں امام صاحب دوران قرآت کافی دیر (قریب 1 منٹ) خاموش کھڑے رہے ، اور سجدہ سہو بھی نہیں کیا۔ اب ایک صاحب بول رہے ہیں کہ نماز واجب الاعادہ ہے اور ایک مولانا صاحب بول رہے ہیں کہ وقت ختم ہو جانے کے بعد نماز کا اعادہ نہیں ہوگا۔ براہ کرم، رہبری فرمائیں۔

    جواب نمبر: 173484

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 103-69/B=02/1441

    دورانِ قرأت اگر تین تسبیح کے بقدر امام خاموش رہا تو اس پر سجدہ سہو واجب ہوگیا۔ اسے فوراً نماز کا اعادہ کرنا چاہئے تھا۔ اگر اعادہ نہیں کیا اور نماز کا وقت نکل گیا تو اب اعادہ کرنا ضروری نہیں، صرف مستحب ہے۔ اس کی نماز ہو گئی؛ البتہ ناقص ہوئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند