• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 173442

    عنوان: بيس دنوں سے مكہ میں ہوں ایك دن كے لیے مدینہ منورہ جانا چاہتا ہوں واپسی كے بعد نماز مكمل پڑھی جائے گی یا قصر؟

    سوال: میں بیس دنوں سے مکہ میں ہوں اور میں پوری نماز پڑھ رہا ہوں، اب میں ایک دن کے لیے مدینہ جانا چاہتاہوں، جب میں دوبارہ مکہ سات دن کے لیے واپس آؤں تو کیا مجھے قصر نماز پڑھنی ہوگی یا پوری ؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 173442

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 66-41/H=01/1441

    مکة المکرمہ میں بیس دن سے مقیم ہیں پوری نماز پڑھ رہے ہیں یہ درست ہے مکة المکرمہ میں آپ کا اگر وطن نہیں ہے اور مدینہٴ منورہ سے واپسی سات دن کے لئے ہوگی مکہ سے اُس کے بعد سفر کی نیت ہے تو ان سات دن میں قصر کریں گے؛ البتہ اگر مقیم امام کی اقتداء میں پڑھیں گے تو اُس میں قصر نہیں ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند