• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 173346

    عنوان: كیا مسافر کیلے جمع بین الصلاتین جائز ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام درجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ مسافر کیلے جمع بین الصلاتین جائز ہے کہ نہیں؟عذ ر کی وجہ سے ؟یعنی فوت ہونے کا اندیشہ ہو ۔یا ایک جگہ سے دوسرے جگہ جانا ہو ۔ اور اس صورت مین نماز فوت ہونے کا اندیشہ ہو تو ۔اس کیلے جمع بین الصلاتین جائز ہے؟

    جواب نمبر: 173346

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 60-45/B=01/1441

    احناف کے نزدیک جمع بین الصلاتین صرف حجاج کے لئے دو موقعہ پر مشروع ہے۔ یعنی میدانِ عرفات میں حسب شرائط ظہر وعصر کو ظہر کے وقت میں پڑھنا، اور میدانِ مزدلفہ میں عشاء و مغرب کی نماز عشاء کے وقت میں پڑھنا، اور ان دو مقامات کے علاوہ اور کسی موقعہ پر کسی عذر کی وجہ سے بھی جمع بین الصلاتین حقیقی جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند