• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 173219

    عنوان: كیا تکبیر تحریمہ میں انگوٹھے كان كی لو سے لگاسكتے ہیں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ تکبیر تحریمہ میں ہاتھوں کو اٹھاکر انگوٹھے کو کان کی لو میں لگا سکتے ہیں کہ نہیں؟دوسرا سوال یہ ہے کہ ہاتھ اٹھاکر تکبیر تحریمہ میں نظر سجدے کی جگہ پر رکھیں یا سیدھاسامنے کی طرف دیکھنا چاہیے؟ برائے مہربانی قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 173219

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 45-26/H=01/1441

    (۱) لگا سکتے ہیں اور نہ لگائیں تب بھی کچھ حرج نہیں اصل سنت یہ ہے کہ رفع یدین میں انگوٹھے کانوں کی لو کے مقابل ہو جائیں۔

    (۲) نظر سجدہ کی جگہ پر رکھنا چاہئے۔ ونظرہ الی موضع سجودہ حال قیامہ (درمختار مع ردالمحتار: ۱/۳۲۱، ط: نعمانیہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند