• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 173210

    عنوان: سجدے كے نشان كے لیے پیشانی زمین پر زور سے ٹیكنا؟

    سوال: امید ہے مزاج بخیر ہوں گے، مولانا بچپن سے میں دیکھتا آیا ہوں کہ نمازوں کی پابندی کرنے والے حضرات کے پیشانی پر کالا نشان موجود ہوتا ہے، مجھے اس نشان کو دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے، میں بھی چاہتا ہوں کہ ایسا نشان میری پیشانی پر موجود ہو.اس لئے نماز میں میں اپنی پیشانی تھوڑا زور سے ٹیکتا ہوں۔ اب سوال یہ ہے کی میری نیت رتی برابر بھی دکھاوے کے لئے نہیں ہے کہ لوگ مجھے نمازی کہیں تو کیا میرا ایسا کرنا صحیح ہے کیونکہ مجھے اس طرح کا نشا ن بہت اچھا لگتا ہے برائے مہربانی جلد جواب سے مطمئین فرمائیں۔ شکریہ نیز مولانا میرے اور میرے خاندان بھائی بہنوں وسبھی جملہ رشتہ داروں نیز دوستوں کی صحت وعافیت نیز پریشانیوں سے بچنے کے لئے اور سبھی کے ایمان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی درخواست ہے۔ ساتھ ہی دادی جان ووالد صاحب کی صحت اور والدہ محترمہ کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی بھی درخواست ہے۔

    جواب نمبر: 173210

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 89-61/=01/1441

    غیر اختیاری امور کی فکر میں نہ پڑنا چاہئے ممکن ہے بلکہ امید ہے کہ نشان کے نہ ہونے ہی میں عند اللہ آپ کے حق میں زیادہ بہتری ہو۔

    ع: مرضیٴ مولیٰ از ہمہ اولیٰ ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند